ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی 2طالبات باوقار اسکالرشپ کے لئے منتخب

بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی 2طالبات باوقار اسکالرشپ کے لئے منتخب

Wed, 07 Mar 2018 21:14:07    S.O. News Service

بھٹکل 7؍مارچ (ایس او نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ بھٹکل کے پرنسپال کی طرف سے جاری اخباری بیان کے مطابق اے آئی سی ٹی ای نئی دہلی شراکت دار اورانٹرن شپ کے لئے معروف ہندوستان کے سب سے بڑے ادارے ’انٹرن شالا‘ نے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کی دو طالبات کو اپنے باوقار فری آن لائن ٹریننگ ’ینگ اچیور اسکالرشپ پروگرام‘ کے لئے منتخب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کے لئے ملک بھر سے صرف 50طلباء کومنتخب کیا جاتا ہے، جس کا مقصد طلباء کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کام آنے والی مہارت اور بہتر کارکردگی کے لئے فی کس 2لاکھ روپے لاگت والاٹریننگ پروگرام فراہم کرناہے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے لئے انجمن انسٹی ٹیوٹ بھٹکل سے سیول انجینئرنگ شعبے سے viسیمسٹر کی طالبہ مس فراشا ندرت اور سی ایس ای شعبے سے viسیمسٹر کی طالبہ مس وینا نائک کا انتخاب ہوا ہے۔

اے آئی ٹی ایم بھٹکل کے پرنسپال، منیجمنٹ ، اسٹاف اور طلباء نے اسے اپنے لئے قابل فخر موقع قرار دیتے ہوئے مذکورہ طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: